کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ اور اس کے دوست کو چھری کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق دوہرے قتل کی یہ واردات آسٹریلوی شہر میلبرن میں ہوئی جہاں 44سالہ جیزمین ایورلیف نامی خاتون نے چھری سے اپنے 59سالہ شوہر سمیر ایسبیک کا عضو مخصوصہ کاٹ ڈالا اور اس کے 61سالہ دوست سارکیس ایبوڈ کو پیٹ میں چھری گھونپ دی۔ 


رپورٹ کے مطابق یہ واردات میلبرن کے علاقے برنز وک میں واقع سمیر کے اپارٹمنٹ میں علی الصبح پانچ بج کر بیس منٹ پر ہوئی۔ واردات کے بعد جیزمین بغیر شرٹ پہنے، برہنہ حالت میں باہر نکل گئی۔ علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں جیزمین کو برہنہ حالت میں سڑکوں پر گھومتے دیکھا گیا۔بعد ازاں پولیس نے اسے ایک ٹرام میں سے حراست میں لے لیا۔ جیزمین اور سمیر کئی سال سے اکٹھے رہ رہے تھے اور دونوں کی ایک بیٹی بھی تھی۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جیزمین نے اپنے پارٹنر اور اس کے دوست کو قتل کرنے کا انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔