ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم جانے والی کے ایل ایم پرواز میں جھگڑا کرنے والے 6برطانوی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق دوران سفر ان لوگوں میں کسی بات پر جھگڑا شروع ہوتا ہے اور یہ سب اٹھ کر ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو جاتے ہیں۔ معاملہ اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ پائلٹ کو مداخلت کرنی پڑتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مایا ولکنسن نامی ایک خاتون مسافر نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان برطانوی شہریوں کے جھگڑے کے سبب ہوائی جہاز میدان جنگ کا منظرپیش کر رہا ہوتا ہے۔ ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر پرواز کے لینڈ کرنے سے پہلے ہی پائلٹ پولیس طلب کر چکا ہوتا ہے جو جہاز میں سوار ہو کر ان لوگوں کو گرفتار کر کے ساتھ لیجاتی ہے۔