نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک مسافر چلتے ہوائی جہاز میں ہنگامی دروازہ کھول کر طیارے کے  پَر کے اوپر چلنے لگا، جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق واقعہ شکاگو کے اوہارے ہوائی اڈے پر پیش آیا۔سان ڈیاگو سے آنے والا طیارہ 5 مئی کو علی الصبح رن وے پر اترا ہی تھا کہ مسافر نے ہنگامی دروازہ کھولا اور ہوائی جہاز کے پر کے اوپر چلنے لگا۔جہاز میں موجود ایک فرد نے اس درواز ےکی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی جس کو کھول کر وہ مسافر جہاز سے باہر نکلا تھا۔