ٹک ٹاک سے مہشور ہونے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ اکثر ہی خبروں کی زینت بنی نظر آتی ہیں۔ پاکستانی ٹِک ٹِاک اسٹار حریم شاہ ایک بار پھر سرخیاں سمیٹ رہی ہیں ۔ حال ہی میں ایک خبر سامنے آئی ہے کہ حریم شاہ کی دوست عائشہ ناز اور ان کے ساتھی بہادر شیر نے حریم شاہ پر قاتلانہ حملہ کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے پیر کو معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ پر قتل کی مبینہ کوشش کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی آر میں مذکور تفصیلات کے مطابق ، ٹک ٹاکر پر مبینہ طور پر ان کی دوست عائشہ ناز اور اس کے ساتھی بہادر شیر نے حملہ کیا تھا۔ جیو نیوز کی خبر کے مطابق، حریم شاہ کو 18 مارچ کو مجرم کے فلیٹ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
0 Comments