بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان میں عید کے روز ایک خاتون ایسی شرمناک حالت میں سڑک پر نکل آئی اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ گلف نیوز کے مطابق یہ واقعہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پیش آیا جہاں یہ خاتون نیم برہنہ حالت میں سڑکوں پر گھومتی پائی گئی۔ اس نے آنکھوں پر سیاہ چشمہ اور صرف شرٹ پہن رکھی تھی۔ شرٹ سے نیچے وہ بالکل برہنہ حالت میں تھی۔
لوگوں نے اس شرمناک حالت میں خاتون کو سڑکوں پر گھومتے دیکھ کر اس کی ویڈیوز بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں۔ یہ ویڈیوز آن کی آن میں وائرل ہو گئیں اور لوگ اس کی اس حرکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرنے لگے۔ یہ ویڈیوز وائرل ہونے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئے اور تلاش کے بعد اس خاتون کو گرفتار کر لیا۔عدالت میں خاتون کی طرف سے دوبارہ ایسی حرکت نہ کرنے کی یقین دہانی اسے رہا کر دیا گیا۔عدالتی حکم کے مطابق خاتون کو چند دنوں کے لیے گھر میں نظربند رہنے کو کہا گیا ہے۔
0 Comments