شکار پور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شکار پور میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بھائی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق واقعہ گاو¿ں اسماعیل جعفری میں پیش آیا جہاں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بھائی کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہناہے کہ مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔